حیدرآباد: رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فیلگ مارچ

حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ فیلگ مارچ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلیگ مارچ پولیس ہیڈ کوارٹر کینٹ سے شروع ہوا اور  فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے کی تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے، فلیگ مارچ شہر کے مختلف علاقوں پنیاری، پھلیلی، تلک چاڑی، حیدرچوک سے ہوتا پولیس ہیڈکواٹر پر ختم ہوا تھا۔

واضح رہے کہ فلیگ مارچ میں پولیس کمانڈوز، پولیس افسران، ٹریفک پولیس کے افسران واہلکار اور ریجنرز کے افسران واہلکاروں نے شرکت تھی۔

 

The post حیدرآباد: رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فیلگ مارچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email