وہ مشروبات جن کی مدد سے وزن کم کیا جاسکتا ہے

موٹاپا دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے چاہے چھوٹے بچے ہوں یا بڑے ،لوگوں کی اکثریت اضافی وزن کا شکار نظر آتی ہے اور اسکی وجہ اور کچھ نہیں صرف غیر متوازن طرز زندگی ہے ۔

 موٹاپے سے نجات اور اپنے صحیح وزن میں واپس آنے کے لئے متوازن غذا کا استعمال اور فعال ہونا سب سے بہترین طریقہ ہے۔لیکن پھر بھی اگر آپکو ایسا کرنے میں دشواری کا سامناہوتواپنے روزمرہ معمولات میں ان مشروبات کو شامل کریں ۔

لیموں اور ادرک کا مشروب:

 آدھے لیموں کو نیم گرم پانی سے بھرے گلاس میں نچوڑیں اور پھر اس میں کدوکش کی گئی ادرک کی کچھ مقدار کا اضافہ کر دیں۔ ہر صبح نہار منہ اس مشروب کا استعمال کریں اور ایک سے 2 ماہ بعد اپنے وزن کو چیک کریں۔

دار چینی اور شہد کا مشروب:

ایک چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ دارچینی ایک گلاس گرم پانی میں ملا کر مکس کریں، اس میں اگر لیموں کے عرق کا اضافہ کردیا جائے تو چربی گھلانے کا عمل تیز کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ دار چینی بے وقت بھوک کی روک تھام کرتی ہے جبکہ شہد میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔

کھیرے اور پودینے کا مشروب:

پانی سے بھرے ایک جگ کو لے کر اس میں کھیرے کے چند ٹکڑے اور پودینے کے پتوں کو ڈال دیں، اس کے بعد جگ کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر سارا دن اس مشروب کو پیتے رہیں۔

The post وہ مشروبات جن کی مدد سے وزن کم کیا جاسکتا ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email