کابل میں پاکستانی سفارت خانے کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغانستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حکومت سازی افغانستان کی عوام نے کرنی ہے، ہماری کوششیں پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کابل سے انخلاءمیں تقریباً 1400 افراد کو مدد فراہم کی ، کابل میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث صحافیوں، انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مختلف سفارت خانوں کے عملے کا انخلاءمشکل ہو گیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت تک تقریباً چار ہزار ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، دو ہزار کے قریب لوگوں کو کابل سے نکالا جا چکا ہے۔

The post کابل میں پاکستانی سفارت خانے کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email