قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، راجہ بشارت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ن لیگی رہنما عظمی بخاری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی غیر ذمے دارانہ حرکت کو بنیاد بنا کر پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کہنا مناسب نہیں ہے۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  خواتین کے لیے محفوظ ماحول کی بات کرنے والوں کو ماڈل ٹاؤن کا واقعہ بھولنا نہیں چاہیے ، حاملہ خواتین کو منہ میں گولیاں مارنے کا دور بھی یاد ہونا چاہیے ، خواتین کے حقوق کی چیمپیئن عظمیٰ بخاری کاش اس وقت بھی وزیراعلی اور وزیر قانون کا استعفی طلب کرتیں۔

راجہ بشارت نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ہر لاقانونیت پر فوری کارروائی کی اور ذمے داران کو سزا دلوائی ہے۔

The post قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، راجہ بشارت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email