لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا

لاہور سے راولپنڈی  کا سفر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابقلاہور سے راولپنڈی سفر کرنے پر ٹول ٹیکس 830 روپے سے بڑھا کر 910 روپے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل ہائی وے نے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے مطابق ٹول ٹیکس کی شرح میں 10 فی صد سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سے ملتان، لاہور سے سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں کے لئے ٹول ٹیکس کی شرح میں اضافے کی توقع ہے، نئی شرح کا اطلاق 26 اگست سے ہو گا۔

The post لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email