ویکسینیشن کی ضرورت اور اسکے فائدے کیا ہیں؟

کورونا وائراس کے پھیلاؤ کے بعد دو سال کے عرصے کے دوران اب تک لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سائنسدانوں کی تحقیق کے بعد اس سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کی تحلیق کی گئی جو کہ آج بڑے پیمانے پر پوری دنیا میں لگائی جارہی ہے۔

اس ویکسینیشن کے حوالے آج بھی لوگوں کو اس سے متعلق بہت سے سوالات ہیں، جس کو آج ہم اس آرٹیکل میں پیش کریں گے۔

لوگوں نے سوال کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کی کیا ضرورت ہے اور اسکے فائدے کیا ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے کہ ویکسی نیشن مکمل کرانے والے افراد اگر ڈیلٹا سے متاثر ہو بھی جائیں تو بھی وہ زیادہ بیمار نہیں ہوتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق اینٹی باڈی ردعمل تحفظ کا صرف ایک پہلو ہے اور اس کی وسعت بھی بیماری سے بچاؤ کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ڈیلٹا کا دیگر اقسام کو پیچھے چھوڑ دینے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ دیگر اقسام کے مقابلے میں وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کے خلاف زیادہ مزاحمت بھی کرسکتی ہے۔

محققین کے مطابق کچھ افراد میں 2C08 جیسی طاقتور اینٹی باڈیز ہوسکتی ہیں جو ان کو کورونا وائرس اور اس کی متعدد اقسام سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

خیال رہے کہ  یہ تحقیق واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں کی گئی ہے۔

The post ویکسینیشن کی ضرورت اور اسکے فائدے کیا ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email