حلیم، کس طرح آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے؟

حلیم، مختلف قسم کی دالوں اور گوشت سمیت کچھ مصالحوں سے مل کر بنتا ہے، یہ ہر موسم میں بہت شوق سے کھایا بھی جاتا ہے۔

حلیم میں موجود مختلف دالوں اور گوشت کی مقدار انسانی صحت کو بہتر کرنے اور انسانی جسم کی ہڈیون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

خاص طور پر ماہ محرم کے دوران حلیم گھروں میں بھی بنایا جاتا ہے اور باورچیوں سے بنوایا بھی جاتا ہے۔

برصغیر میں ایک بڑی تعداد حلیم کھانے کی شوقین نظر آتی ہے لیکن اس کی تیاری میں محنت بہت درکار ہوتی ہے۔

فائبر:

حلیم دالوں، گیہوں سے مل کر بنتا ہے، اسی لئے حلیم فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔

یہی فائبر آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

پروٹین:

حلیم میں مختلف قسم کی دالیں شامل ہوتی ہیں، یہی دالیں آپ کو پروٹین بھی فراہم کر سکتی ہیں جو کہ آپ کے ٹشو اور مسلز کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

پوٹیشئیم:

حلیم میں چونکہ ادرک، لہسن، ہلدی بھی شامل ہوتی ہے، جو کہ پوٹیشئیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔

حلیم فشار خون نارمل رکھنے کے لئے اور گردوں کے لئے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

سوڈیم:

حلیم میں نمک حسب زائقہ شامل کیا جاتا ہے، جس کا بنیادی جُز سوڈئیم ہے۔ حلیم سے پٹھوں کی کھینچنے کی صلاحیت میں بہتری آسکتی ہے۔

حلیم بنانے کا طریقہ:

بڑے برتن میں تیل ڈالیں اور کٹی ہوئی پیاز کو درمیانی آنچ پر سنہرا ہونے تک پکائیں۔ گوشت ڈال کر سرخی ختم ہونے تک پکائیں۔

ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دوبارہ پکائیں۔ اب سے میں ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، لونگ، دھنیہ، دار چینی، کالی مرچ، پسا ہوا زیرہ ڈال کر مکس کریں۔ اور پانی ملا کر بیس منٹ تک پکنے دیں۔

ایک اور بڑی دیگچی میں تمام دالیں، گندم اور اناج پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ گندم نرم ہوجانے پر نمک ملائیں اور دس منٹ مزید پکائیں۔

جھاگ آنے لگے تو اسے نکال دیں اور اگر مزید پانی کی ضرورت ہو تو شامل کرکے اتنا پکائیں کے سب دالیں گل کر نرم ہوجائیں۔ اس کے بعد گوشت والا ملغوبہ اس میں ملا دیں اور گھوٹتے رہیں۔

جب لیسدار ہوجائے تو اسے لوازمات کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

The post حلیم، کس طرح آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email