جانیئے، آپ کا نام آپ کی شخصیت کے متعلق کیا بتایا ہے؟

نام، کسی بھی انسان کی پہچان اور اسکی شناخت ہوتا ہے ۔

انسان کے پیدا ہوتے ہی سب سے پہلے اس کے نام کے حوالے سے سوچا جاتا ہے تاکہ اس بچے کو اسی پہچان اور شخصیت دی جاسکے۔

یہاں آپ کا نام ہی ہوتا ہے جو آپ کو ایک محفل یا چار لوگوں کے درمیان مختلف بناتا ہے۔

بڑے بزرگوں کا کہنا ہے کہ انسان کا نام ہمیشہ سوچ سمجھ کر اچھے معنوں والے ناموں میں سے رکھنا چاہیئے کیونکہ نام کے اثرات انسان کے کردار پر بہت اثر انداز ہوتے ہیں۔

آج اس اآرٹیکل میں ہم آپکو بتائیں گے کے آپ کا نام آپ کی شخصیت کے متعلق کیا بتایا ہے؟

 ا، د، ج، ک سے شروع ہونے والے نام:

جن لوگوں کے نام ان حروف سے شروع ہوتے ہیں ایسے لوگ بہت محنتی اور ایماندار ہوتے ہیں ان کے دماغ میں ان کے مقاصد واضح ہوتے ہیں اور یہ منزل تک پہنچنے تک آرام سے نہیں بیٹھتے ہیں۔

ب ، ع ، پ اور س سے شروع ہونے والے نام

جن افراد کے نام ان حروف سے شروع ہوتے ہیں ایسے لوگ کسی کے سامنے بھی اپنے دل کا حال بہت مشکل سے کھولتے ہیں-

یہ لوگ بہت حساس ہوتے ہیں اور جب بھی پیار کرتے ہیں ٹوٹ کر کرتے ہیں ۔

یہ بہت ہمدرد طبعیت کے حامل ہوتے ہیں اور ہر کسی کی مدد کے لئے فوراً تیار ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مطلب پرست لوگ ان کی اس خوبی سے با آسانی فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔

ث، ل اور ن سے شروع ہونے والے نام

یہ لوگ بہت زندہ دل ہوتے ہیں اور دوستوں کی محفلوں میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں ان کی خوش مزاجی ہر ایک کو مسکرانے پر مجبور کر سکتی ہے یہ لوگ زندگی کے ہر ہر پل کو جینے کے ہنر سے واقف ہوتے ہیں۔

ف ،ہ اور و سے شروع ہونے والے نام

جن افراد کے نام ان حروف سے شروع ہوتے ہیں یہ لوگ فطرتا بہت مہربان ہوتے ہیں یہ لوگوں کے دکھوں کو اپنے دل میں جزب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ مطلب پرست لوگوں کو خود کو استعمال کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیتے ہیں اپنی ذات کی عزت کو برقرار رکھنا ان کے لیۓ سب سے اہم ہوتا ہے جس پر وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔

گ ،م ۔ ت اور ی سے شروع ہوتے والے نام

یہ لوگ ہر کام کو اپنے انداز سے کرنے کےعادی ہوتے ہیں ان کے لئے دنیا میں مقام بنانا بہت اہم ہوتا ہے دوسرے لفظوں میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ان کے لئے مالی معاملات اور رتبے کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور ان کی ساری جدوجہد اسی کے گرد گھومتی ہے۔

The post جانیئے، آپ کا نام آپ کی شخصیت کے متعلق کیا بتایا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email