جانیئے، ہوائی جہاز کا سایہ نظر کیوں نہیں آتا؟

ہوائی جہاز، ایک ایسا جہاز ہے جس کی مدد سے صرف چند گھنٹوں میں دنیا کےایک کونے سے دوسرے کونے میں کسی بھی وقت جایا جاسکتا ہے اور اسے عام الفاظ میں فلائٹ بھی کہا جاتا ہے۔

ہوا میں اڑنے والا یہ جہاز ایک وقت میں کئی افراد کو ایک ساتھ سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس جہاز میں ایک میزبانی کرنے والا عملہ بھی ہوتا ہے جس میں خواتین/ مرد ایئر ہوسٹس، 2 پائلٹ موجود ہوتے ہیں۔

دوران فلائٹ ایئرہوٹس اپنے مہمانوں کا بہت اچھی طرح خیال رکھتے ہیں اور اپنی بہتر سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں اسکے علاوہ کھانے پینے کی بھی بہتر سہولت اس جہاز میں موجود ہوتی ہے۔

یہ سب باتیں وہ ہیں جو آج کل تقریباً ہر انسان جانتا ہے لیکن پھر بھی اس ہوائی جہاز کے حوالے سے ایسا کیا ہے جو عام انسان کی سوچ سے بالا تر ہے۔

تو ہوتا کچھ یوں ہے کہ کسی بھی عام انسان کو بغیر اجازت یا بغیر فلائٹ ٹکٹ کے ہوائی جہاز کے پاس جانا ممکن نہیں ہوتا ہے تو عام انسان اتینی غور سے باریکی نہیں دیکھتا ہے لیکن جن لوگوں نے اس باریکی کو نوٹ  کیا ہے انہوں نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ آخر ، ہوائی جہاز کا سایہ نظر کیوں نہیں آتا ہے؟

اس حوالے آج ہم پ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے اور ہوائی جہاز کا سایہ نا ہونے کے پیچھے کیا سائنس ہے اس بات سے بھی آگاہ کریں گے۔

سائنسی اعتبار سے ایک عام ہوائی جہاز 35،000-40،000 فٹ کی بلندی پر سفر کرتا ہے اور اس اونچائی پر ، آپ ہوائی جہاز کو بھی نہیں دیکھ سکیں گے ، زمین پر اس کے سائے کو چھوڑ دیں۔

 یہاں تک کہ اگر وہی ہوائی جہاز زمین سے چند سو فٹ کی بلندی سےنیچے اڑتا ہے ، تب بھی آپ اس کا سایہ نہیں دیکھ پائیں گے۔

تاہم اگر ہوائی جہاز زمین سے صرف چند فٹ کے فاصلے پر فٹ پر اڑ رہا ہے تو آپ کو یقیناً اس کا سایہ نظر آئے گا۔ اسی لئے ہوائی جہاز کا سایہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران نظر آتا ہے۔

The post جانیئے، ہوائی جہاز کا سایہ نظر کیوں نہیں آتا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email