غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‏ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے پر عملداری کیلئے میڈیا ٹریبونلز کو رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی  شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر تبدیلی منظور ہے۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ ‏فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے ، ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی ، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ تینوں کا تحفظ نہیں بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔

 

The post غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email