حکومت کی کارکردگی بالکل تسلی بخش ہے، سبطین خان

پنجاب کے صوبائی وزیرسبطین خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کارکردگی بالکل تسلی بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کیلئے سہولت گاہیں بنا رہے ہیں  ، جب عوام کی آمدن بڑھے گی تو وہ مہنگائی کو کم تر کرے گی، جب آمدن نہ بڑھے اور مہنگائی بھی بڑھ جائے تو وہ خطرناک صورتحال ہوتی ہے، ملک کے حالات انشاء اللہ بہتر ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی بیان کریں گے، عاشورہ کی وجہ سے حکومت کی تین سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا پروگرام موخر کیا تھا، حکومت کی تین سالہ کارکردگی میں تمام حقائق بیان کئے جائیں گے، عوام وزیر اعظم پر یقین بھی کرتی ہے اور انکی بات کو تسلیم بھی کرتی ہے، عوام میں موجود بے یقینی کی صورتحال میں آئندہ دو سالوں میں بہتری آئے گی۔

The post حکومت کی کارکردگی بالکل تسلی بخش ہے، سبطین خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email