میلسی: تھانہ سٹی کی حدود فدہ چونگی پر ڈکیتی کی واردات

پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے تھانہ سٹی کی حدود فدہ چونگی پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق تین مسلح ڈاکو کریانہ کی دکان سے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈی ایس پی میلسی اور تھانہ سٹی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

ڈی ایس پی میلسی چوہدری فرخ جاوید کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے ریکوری کروائی جائے گی۔

The post میلسی: تھانہ سٹی کی حدود فدہ چونگی پر ڈکیتی کی واردات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email