پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، سارہ اسلم

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری سارہ اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے  پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے  اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں، تمام شہری خاص طور پر کورونا کی  مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف اور صرف  ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے، 18 سال سے زیادہ عمر  کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے  1,080 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 378,289 ہو گئی ہے، صوبے بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,578,496 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری سارہ اسلم نے مزید کہا  ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

The post پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، سارہ اسلم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email