محکمہ جنگلات کے ایک اور ہیرو جمشید اقبال نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 19 اگست کو محکمہ جنگلات کے ایک اور ہیرو جمشید اقبال نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جمشید اقبال درختوں کو آگ سے بچاتے بچاتے خود زندگی کی بازی ہار گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو پاکستان کے لیے ہمارے جنگلات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

The post محکمہ جنگلات کے ایک اور ہیرو جمشید اقبال نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email