پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت احسن اقبال کرینگے جبکہ اجلاس دوپہر 3 بجے چک شہزاد میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی ، اندرونی اور معاشی صورت حال پر مشاورت ہوگی جبکہ کمیٹی ارکان تجاویزدیں گے کہ پی ڈی ایم کو ائندہ کیا کرنا چاہیے۔

اسکے علاوہ اجلاس میں کمیٹی ارکان تجاویزمرتب کریں گے کہ حکومت مخالف تحریک کس طرح چلائی جائے اور حکومت مخالف جلسوں اور مظاہروں کی تاریخوں کا ‏فیصلہ کیا جائے گا۔

‎ ‎‎  اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری 28 اگست کو ہونے والے سربراہی ‏اجلاس میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسٹئیرنگ کمیٹی کے ارکان کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کیے گئے ‏ہیں۔

‎ ‎

The post پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email