صباء قمر نے بھی ویکسینیشن کروالی

پاکستان کی نامور اداکارہ صباء قمر کسی بھی تعریف کی محتاج نہیں ہے ان کا نام ہی ان کی پہچان ہے۔

یہ اپنے نام ، کام اور منفرد انداز کی وجہ سے اپنے کرداروں میں جان ڈال دیتی ہیں ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

اداکارہ صباء قمر کا انداز دیگر اداکاراؤں سے خاصہ مختلف ہے جبکہ ان کے فیشن سینس سے بھی بہت لوگ متاثر رہتے ہیں۔

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں کورونا وباء کا پھیلاؤ مستقل جاری ہے جس سے بچنے کے لئے ہر چھوٹا، بڑا، امیر اور غریب ہر کوئی ہی ویکسینیشن کروانے میں آگے ہے۔

اسی سلسلے میں اداکارہ صباء قمر نے بھی اپنی کورونا ویکسینیشن کی پہلی ڈوز مکمل کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کورونا ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں اور اپنی  ویکسینیشن کی پہلی ڈوز لگوانے کے لئے تیار ہیں ۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کو کورونا سے خفاظت کے لئے پہلی ڈوز لگائی جارہی ہے جس میں وہ تھوڑی ڈری ہوئی بھی معلوم ہورہی ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے بھی کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کروالی ہے ۔

The post صباء قمر نے بھی ویکسینیشن کروالی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email