طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محنت کررہا ہوں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محنت کررہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے پہلے دن کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے آغاز میں باؤلرز کو پچ سے مدد مل رہی تھی، ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد فواد عالم نے بھرپور ساتھ دیا۔

بابر اعظم  نے کہا کہ فواد عالم نے سے کہا تھا کہ ٹیم کو مشکل سے نکالنے  کیلئے لمبی پارٹنرشپ لگانی ہوگی، دونوں نے طے کیا تھا کہ رنز بنانے کیلئے زیادہ دیر کریز پر رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹنرشپ کے دوران فواد کے ساتھ سیشن بائی سیشن اپنے اہداف مقرر کیے، پہلی اننگز میں 300 سے 350 رنز بنانے ہمارا ہدف ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ محمد رضوان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں، امید ہے ہم دوسرے روز ہدف حاصل کرلیں گے، طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محنت کررہا ہوں، خوشی ہے کہ محنت کا پھل مل رہا ہے۔

بابر اعظم  نے کہا کہ فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں، وہ زبردست کھیل پیش کررہے ہیں، مشکل وقت میں جس طرح فواد عالم کھیلتے ہیں ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، فواد عالم کو بیٹنگ کے دوران کریمپس پڑے ہیں، ٹیم ڈاکٹر اور فزیو ان کا ٹریٹمنٹ کررہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے مزید کہا کہ فواد عالم کل بیٹنگ کے لیے میدان میں آئیں گے۔

The post طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محنت کررہا ہوں، بابر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email