امریکی درخواست پر 5 ہزار افغانوں کو عارضی رہائش فراہم کی ہے، اماراتی وزارت خارجہ

اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی درخواست پر 5 ہزار افغانوں کو عارضی رہائش فراہم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ 5 ہزار افغانوں کو کابل سے امارات لایا گیا، کچھ عرصے بعد افغانوں کو دیگر ممالک بھیجا جائے گا۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق امارات اب تک مختلف ممالک کے 8 ہزار 500 باشندوں کا انخلاء کر چکا ہے۔

The post امریکی درخواست پر 5 ہزار افغانوں کو عارضی رہائش فراہم کی ہے، اماراتی وزارت خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email