جاپان میں‌ نئے مریض کورونا کی کون سی قسم سے متاثر ہو رہے ہیں؟

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جس کو ڈیلٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے تباہی مچا رکھی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ڈیلٹا وائرس، کورونا وائرس کی وہ قسم ہے جو دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک سب سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی اس قسم سے متاثر ہوئے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس، کورونا وائرس کی بھارتی قسم ہے ۔

حال ہی میں جاپان میں کورونا کی نئی لہر کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ جاپان کے لوگ کورونا وائرس کی بھارت قسم سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

اسکے علاوہ ٹوکیو کے علاقے میں ڈیلٹا کے متاثرین کی شرح 98 فی صد تک پہنچی ہے۔

اس سروے کے لئے قومی انسٹیٹیوٹ برائے وبائی امراض نے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کرنے والی نجی شعبے کی 7 کمپنیوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تھا جس میں یہ دیکھا گیا کہ مصدقہ کیسز میں L452R والی متغیر وائرسز کی شرح کتنی ہے۔

اس سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے وائرسز سے متاثرہ افراد کی مجموعی شرح اوکیناوا میں 99 فی صد، فُوکُواوکا میں 97 فی صد، آئیچی میں 94 فی صد اور ہوکائیدو میں 85 فی صد ہو چکی ہے۔

مبصرین نے نشان دہی کی ہے کہ متغیر قِسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے باعث انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے، جس کے سبب ٹوکیو اور دیگر علاقوں میں طبی نظام کی صورت حال تشویش ناک ہو رہی ہے۔

The post جاپان میں‌ نئے مریض کورونا کی کون سی قسم سے متاثر ہو رہے ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email