پاکستان کا دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں کون سا نمبر ہے؟

کسی بھی ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کے لئے ویزا درکار ہوتا ہے جو کہ اپنے ملک کے پاسپورٹ ہونے کی بناء پر ہی لگتا ہے اور اسکے لئے درخواست جمع کرائی جاتی ہے۔

دینا کا ہر ملک اپنے شہریوں کو پاسپورٹ  کی سہولت فراہم کرتا ہے لیکن اس پاسپورٹ پر ہر ملک کا ویزا لگ جائیگا اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دی سکتا ہے۔

اس کی ایک وجہ بھی ہے کہ کس ملک کا پاسپورٹ کتنا طاقتور ہے اور اس بات کا اندازہ ملک کے معاشی حالات اور رونما ہونے والے واقعات کی بناؑ پر کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ہینلے پاسپورٹس انڈیکس  کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ملکوں کے پاسپورٹ کی افادیت کے متع؛ق بتایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 113 پر آگیا ہے۔ جس کا مطلب پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 33 ممالک میں بغیر ویزہ کے ان ممالک میں جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں جاپان پہلے نمبر پر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ جاپانی شہری ہیں تو آپ کو دنیا کے 193 ممالک اور علاقوں میں آپ بغیر ویزہ جاسکتے ہیں۔

اس انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا نمبر دوسرا ہے۔ یعنی سنگاپور کے شہری 192 ممالک میں بغیر روک ٹوک کے ان ممالک کا سفر کرسکتے ہیں ۔

اسکے علاوہ  یورپین ممالک میں سے جرمنی چوتھے، اور آسٹریا نویں، ڈنمارک دسویں نمبر پر ہے۔ جبکہ فرانس، آئرلینڈ، پرتگال، اور سوئیڈن گیارہویں سے لے کر پندرہویں نمبر پر ہیں۔

The post پاکستان کا دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ میں کون سا نمبر ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email