13 ہزار سے زائد شہریوں کو افغانستان سے نکال چکے ہیں ، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ 13 ہزار سے زائد شہریوں کو افغانستان سے نکال چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے  افغانستان کی صورتحال پر نیوز کانفرنس میں بتایا کہ افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کی تعداد جاننے کی کوشش کررہے ہیں، تقریباً  6 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ انخلاء کے دوران امریکہ مسلسل طالبان سے  رابطے میں ہے، کابل ائیر پورٹ کے نزدیک کسی  ممکنہ دہشتگرد حملے پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی امریکی افغانستان چھوڑنا چاہتا ہے اسے واپس لائیں گے،  ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ افغانستان میں حالات کس کروٹ بیٹھے گے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے افغانستان  کی صورتحال پر جی سیون ممالک کا اجلاس ہوگا، جی سیون ممالک کا افغانستان سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

 امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی طالبان کے حوالے سے مشترکہ پالیسی اختیار کریں گے ، امریکی اور اتحادی ممالک کے شہریوں کو افغانستان سے لانے  کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کیونکہ  افغانستان سےزیادہ دیگرجگہوں سے دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ اب تک 204  امریکی صحافیوں کوبھی افغانستان سے نکال لیا گیا ہے۔

 

The post 13 ہزار سے زائد شہریوں کو افغانستان سے نکال چکے ہیں ، جوبائیڈن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email