صورتحال کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا، وزیر تعلیم سندھ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر کیا گیا ہے

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وزیر اعلی ٰسندھ سے آج مشاورت میں تمام پہلوؤں سے جائزہ لیکر بندش کا فیصلہ کیا گیا۔

سید سردار شاہ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز محکمہ صحت نے اگلے ہفتے کورونا کی نئی لہر کے نتائج سے خبردار کیا تھا جبکہ محکمہ صحت نے والدین اور بچوں کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت  نےاپنے لوگوں اور بچوں کی صحت کو خاطر میں رکھتے ہوئے محتاط رہ کر فیصلہ کیا ہے ۔

سید سردار شاہ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے تک تمام اساتذہ کی ویکسین مکمل کی جائیگی جبکہ ایک ہفتے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

اپنے بیان میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنی ویکسین کروائیں تاکہ ہم سب کے بچے محفوظ رہیں۔

The post  صورتحال کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا، وزیر تعلیم سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email