ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا،لاکھوں برسرروزگار بھی بے روزگار کر دیئے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عوام تہتر برسوں سے ان کی گردنوں پر مسلط حکمران اشرافیہ سے تنگ آچکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر انتخابات بے معنی ہوں گے، ملک مزید پیچھے جائے گا۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

The post ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email