اسماعیل صابری یعقوب ملائیشیا کے وزیراعظم منتخب

ملائیشیا کے بادشاہ نے اسماعیل صابری یعقوب کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے وزیراعظم محی الدین یاسین کے مستعفی ہونے کے بعد اسماعیل صابری یعقوب کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سالوں میں ملائیشیا کے تین وزرائے اعظم تبدیل ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ نومنتخب وزیراعظم اسماعیل صابری نے 2004 سے دیگر وزرائے اعظم کے تحت کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں، ان کے پاس دیہی و علاقائی، زراعت اور گھریلو تجارت کے قلمدان تھے۔

وزیراعظم اسماعیل صابری نے ایسے وقت میں عہدہ سنبھالا ہے جب ملائیشیا کو کورونا وائرس کی چوتھی اور خطرناک لہر کا سامنا ہے لیکن اسماعیل صابری پرامید ہیں کہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران پر جلد قابو پالیں گے۔

The post اسماعیل صابری یعقوب ملائیشیا کے وزیراعظم منتخب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email