پاکستان میں تعلیمی اداروں کا قیام پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوا ہے،بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیمی اداروں کا قیام پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  تاریخی درسگاہ سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی خانبہادر حسن علی آفندی کی برسی پر پیغام میں کہا کہ خانبہادر حسن علی آفندی نے سندھ مدرستہ الاسلام  کی شکل میں برِصغیر خصوصاً سندھ میں جدید تعلیم و شعور کی بنیاد رکھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے خانبھادر حسن علی آفندی کی 126 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کی ا ور کہا کہ خانبہادر آفندی کے اسی تعلیمی ادارے نے قوم کو قائداعظم کی شکل میں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیا۔

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام نے تحریک پاکستان کے لیے سرکردہ رہنماوَں کی ایک کھیپ تیار کی جس میں سر شاہنواز بھٹو سرفہرست ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت کے دوران اس تاریخی ادارے کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔

 بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اس عظیم ادارے سے جذباتی تعلق رکھتے ہیں، حسن علی آفندی رشتے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے نانا ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیمی اداروں کا قیام پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دورِ حکومت میں تعلیم کی ترویج کے لئے انقلابی اقدام اٹھاکر خانبھادرآفندی کے مشن کو آگے بڑھایا ہے۔

The post پاکستان میں تعلیمی اداروں کا قیام پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوا ہے،بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email