خُدا کی مقرر کردہ حدود میں بنائی گئیں فلمیں حرام نہیں، حمزہ علی عباسی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ موسیقی اور فلمیں حرام نہیں ہیں اگر وہ خدا کی مقرر کردہ حدود کے مطابق بنائی جائیں۔

حال ہی میں حمزہ علی عباس نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر اور اسلامی تعلیمات سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر، میں اپنے کیرئیر کی طرف نظر دوڑاؤں تو میں اپنے علم کے مطابق یہ کہوں گا کہ موسیقی، ڈرامے اور فلمیں حرام نہیں ہیں۔

اداکار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موسیقی، ڈرامے اور فلموں کا حرام نا ہونا اس صورت میں ہے جب  ان کا مواد اللّہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کے مطابق ہو۔‘

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں لوگوں کو جہالت سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اُنہیں اس حقیقت کا یقین دلاتا ہوں کہ قیامت کا دن مقرر ہے اور ہم اللّہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔

اداکار نے کہا کہ میں نے ڈرامہ ’الف‘ سے یہی سب کچھ سیکھا ہے اور اس پیغام کو اپنے ڈرامے کے ذریعے لوگوں تک بھی پہنچایا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کو دل چھو جانے والی اداکاری اور مواد کے ذریعے مثبت پیغام ملا اور اُنہوں نے اس کو بہت سراہا‘

حمزہ علی عباسی نے انٹرویو کے اختتام میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان موضوعات پر بھی براہِ راست گفتگو کریں تاکہ لوگوں میں شعور پیدا ہو۔

ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ شاید آپ ان لوگوں سے متفق ہوں جو کہتے ہیں کہ موسیقی حرام ہے، مردوں کی لمبی داڑھی ہونی چاہیے اور عورتوں کو گھروں میں بند رکھنا چاہیے۔

حمزاہ علی عباسی  کہنا تھا کہ ’ٓپ وہ کریں جو آپ کو پسند ہے، جو آپ چاہتے ہیں لیکن وہ پسند اللّہ کی مقرر کردہ حدود کے مطابق ہی ہو۔

The post خُدا کی مقرر کردہ حدود میں بنائی گئیں فلمیں حرام نہیں، حمزہ علی عباسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email