جلدی شادی کرنے کی وجہ سے کیریئر پر کی اثر پڑا؟ اداکار زاہد احمد کا ہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار زاہد احمد نے بتایا کہ جلدی شادی کرنے کی وجہ سے ان کے فلمی کیریئر میں نکھار آیا ہے۔

حالیہ انٹرویو کے دوران زاہد کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کی توجہ کام اور گھر پر اور بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی اس وقت کی تھی جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے اور جب ایک مرد شادی کرکے گھر بسالیتا ہے تو اس کی توجہ کام پر مزید مرکوز ہوجاتی ہے۔

اس کے عالاوہ اداکار نے سوشل میڈیا کے کم سے کم استعمال کی وجہ بھی بتادی۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ وہ صرف ضروری اوقات میں سوشل میڈیا ایپس استعمال کرتے ہیں، تاکہ غیر ضروری بات چیت سے بچا جاسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ ایسے بیانات نہ دوں جو مجھے میرے کام کے علاوہ دیگر مسائل میں الجھادیں۔

زاہد احمد نے مزید کہ اگر کوئی بہت زیادہ شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ بنا سوچے سمجھے بیانات دے، لیکن اگر کوئی پبلسٹی کو نہیں دیکھتا تو وہ سوچ سمجھ کر بات کرے۔

The post جلدی شادی کرنے کی وجہ سے کیریئر پر کی اثر پڑا؟ اداکار زاہد احمد کا ہم انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email