آئندہ چند روز میں مزید افغانیوں کو برطانیہ لایا جائے گا، بورس جانسن

برطانیہ کے وزیر اعظم بوررس جانسن نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید افغانیوں کو برطانیہ لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افغانستان سے برطانیہ آکر آباد ہونے والوں سے ملاقات کی، ملاقات میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  2,272 افغانیوں کو جون سے اب تک برطانیہ لاکر بسایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانیوں نےہمارے شانہ بشانہ کام کیا، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر ڈومینک راب فارن سیکرٹری کا کہنا تھا کہ رائل ایئر فورس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 963 افراد کو افغانستان سے نکالا ہے۔

The post آئندہ چند روز میں مزید افغانیوں کو برطانیہ لایا جائے گا، بورس جانسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email