اداکارہ انوشکا شرما نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

اداکارہ کو آخری مرتبہ سال 2018 میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم “زیرو” میں دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال ادکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انوشکا شرما بیٹی سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ آئندہ سال بھی بیٹی کی دیکھ بھال اور پرورش میں وقف کرنا چاہتی ہیں۔

 اداکارہ نے فی الحال کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے، وہ بیٹی سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتیں۔

انوشکا شرما اس غیر یقینی صورت حال میں اپنا دھیان صرف اور صرف بیٹی پر رکھنا چاہتی ہیں۔

تاہم اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی ٹیم کو بھی نئے پروجیکٹ نہ لینے کی ہدایت کردی ہے

The post اداکارہ انوشکا شرما نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email