ترکی افغانستان کی تعمیرِ نو اور ترقی کے لئے کام کرتا رہے گا، رجب طیب ایردوان 

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی افغانستان کی تعمیرِ نواور ترقی کے لئے کام کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترکے کے صدر رجب طیب ایردوان نے نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان نے بات چیت کے لئے ترکی کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ہمارے دروازے مذاکرات کے لئے کھلے ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی نے اب تک اپنے تمام وسائل اور بہترین صلاحیت کے ساتھ افغانستان کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ترکی مستقبل میں بھی یہ عمل جاری رکھے گا۔

The post ترکی افغانستان کی تعمیرِ نو اور ترقی کے لئے کام کرتا رہے گا، رجب طیب ایردوان  appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email