سندھ حکومت کورونا کی پالیسی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورونا کی پالیسی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی مزید بندش کا فیصلہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے فیصلے بدیانتی اور سندھ دشمنی پر مشتمل ہیں۔ سندھ کا تعلیمی نظام تباہ کرکے سندھ کی نوجوان نسل کو غلام بناءا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے آگے آج ہٹلر بھی شرمندہ ہوچکا ہے، کورونا کے سفیر مراد علی شاہ ایک بار پھر رونہ دھونا شروع کردیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جاہلانہ اور احمکانہ فیصلے عوام پر مسلط کرنے والے خود زیر تعلیم ہیں، تعلیم کے فیصلے وزیراعلیٰ نے کرنے ہیں تو وزیر تعلیم سندھ کو فارغ کردیا جائے۔

حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ بھر میں عوامی اجتماعات ریلیوں میں وزیراعلیٰ کو کہیں کورونا نظر نہیں آتا، پرچی چیئرمین اور مراد علی شاہ سندھ میں مودی طرز حکمرانی پر عمل پیرا ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے احمکانے فیصلوں سے سندھ کے طلباء اور عوام پستی جارہی ہے۔ سندھ میں فوری طور تعلیمی ادارے کھول کر تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔

The post سندھ حکومت کورونا کی پالیسی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email