ایس او پیز پر عمل درآمد کے باوجود سندھ حکومت تعلیمی ادارے بند کردیتی ہے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے باوجود سندھ حکومت تعلیمی ادارے بند کردیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش قوم کےمستقبل کےساتھ کھلواڑ ہے۔

 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایس او پیز پر تعلیمی اداروں نےسب سے بہتر طریقے سے عمل کیا، ایس او پیز پر عمل درآمد کے باوجود سندھ حکومت تعلیمی ادارے بند کردیتی ہے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعلی ٰسندھ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا تعلیم  سے دشمنی ہے ، وزیر اعلی ٰسندھ مراد علی شاہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔

The post ایس او پیز پر عمل درآمد کے باوجود سندھ حکومت تعلیمی ادارے بند کردیتی ہے، حافظ نعیم الرحمن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email