نامعلوم سمت سے بچی کے زخمی ہونے کا معاملہ

کراچی  کے علاقے اتحاد   ٹاؤن تھانے کی حدود میں بچی کےزخمی ہونے  کا معاملہ پیش آیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ایس پی بلدیہ فیضان علی کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت بی بی حنیفہ کے نام سے ہوئی  ہے۔

ایس پی بلدیہ کا کہنا تھا کہ بچی اپنے گھر کے صحن میں لیٹی تھی کہ گولی آکر بچی کے پیٹ پر لگی ۔

ایس پی بلدیہ فیضان علی کا مزید کہنا تھا کہ بچی کوسول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 15  سالہ بی بی حنیفہ معمولی زخمی ہے اور زیر علاج ہے ۔

The post نامعلوم سمت سے بچی کے زخمی ہونے کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email