گلگت  بلتستان میں مستقل اور مثالی امن حکومت کی اولین ترجیح ہے،خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان میں مستقل اور مثالی امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا ماہ محرم میں بھائی چارگی اور امن کی فضا قائم رکھنے پر علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی مثالی امن اور بھائی چارے کو قائم رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

خالد خورشید کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی اور امن و امان کو برقرار رکھنے والے ادارے افواج پاکستان، حساس اداروں، گلگت  بلتستان پولیس، گلگت  بلتستان سکاؤٹس، FC،رینجرز، انتظامیہ، سمیت تمام متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ پرامن جلوسوں اور مجالس کا انعقاد تمام متعلقہ اداروں کے بھرپور کوششوں سے ممکن ہوا ہے جبکہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی بھی کی جا ئے  گی۔

The post گلگت  بلتستان میں مستقل اور مثالی امن حکومت کی اولین ترجیح ہے،خالد خورشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email