ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن اور ٹی وی میزبان و کامیڈین کولن جوسٹ کے ہاں بیٹے کی بچے پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولن جوسٹ اور اسکارلٹ جانسن نے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اکتوبر 2020 میں سادگی سے شادی کی تھی اور جولائی میں ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اسکارلٹ جانسن کے شوہر کامیڈین کولن جوسٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

The post ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email