سندھ حکومت کا مزید ایک ہفتے کیلئے اسکولز بند کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے مزید ایک ہفتے کیلئے اسکولز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول مزید ایک ہفتہ نہیں کھولیں گے، سندھ بھرمیں اسکولز 30 اگست سے کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ، بچوں کے والدین کو ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا، ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف اور والدین ویکسین لگوائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جا رہا، خریف کے سیزن میں سندھ کو 33 فیصد کم پانی ملا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ سہیل انور سیال بھی پانی کے معاملے پر آگاہ کرتے رہے، پانی کے مسئلے پر بیشتر پریس کانفرنسز کیں۔

The post سندھ حکومت کا مزید ایک ہفتے کیلئے اسکولز بند کرنے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email