حکومت نے پالیسی میکرز اور معیشت کو تباہ کردیا ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے پالیسی میکرز اور معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ  اس وقت پاکستان سیاسی،  اقتصادی اور خارجہ محاذ پر چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، ان چیلنجز کا کوئی لیڈر ، سیاسی جماعت یا ادارہ تنہا مقابلہ کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر دنیا کی نظریں ہیں جو کچھ افغانستان کے نتائج ہوں گے اسکا پاکستان کو بھی سامنا کرنا پڑے گا، بدقسمتی سے ہم پر ایک ایسی حکومت بٹھائی گئی ہے جو تقسیم پیدا کرتی ہے۔

انھوں نے کہا ہے مجھے فخر ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ حکومت میں آکر طویل مدتی منصوبہ بندی کی ہے۔

The post حکومت نے پالیسی میکرز اور معیشت کو تباہ کردیا ہے، احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email