وزیراعظم آج ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ کا دائرہ کار ملتان، گوجرنوالہ اور لاہور تک بڑھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اکتوبر تک یہ پروگرام چاروں صوبوں کے 29 شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے مفت کھانا پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یومیہ 40 ہزار افراد اور سالانہ 14 لاکھ 60 ہزار افراد استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو مفید کھانا پہنچایا جارہا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اس سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کھانے پینے سے بچنے والی رقم بھی اپنے اہلخانہ کو بھجوا سکتے ہیں۔ 4 اضافی کے بعد 16 ٹرک فوڈ فراہم کررہے ہیں۔

The post وزیراعظم آج ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email