بھارت افغانستان میں سپائلر کا کردارادا کر رہا ہے ، زاہد حفیظ چوہدری

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان میں سپائلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ یہ میری آخری پریس کانفرنس ہے، تحریک طالبان پاکستان کالعدم تنظیم ہے اور اقوام متحدہ نے بھی اس پر پابندی عائد کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کا افغانستان میں سپائلر کا کردار رہا ہے، ہم نے عالمی برادری کو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کے حوالے سے عالمی سطح کی مشاورت ضروری ہے، پاکستان افغانستان کے مسئلہ کے سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے، افغانستان کے مستقبل کے فیصلہ افغانستان کے عوام نے کرنا ہے۔

The post بھارت افغانستان میں سپائلر کا کردارادا کر رہا ہے ، زاہد حفیظ چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email