وزیر اعظم کا افغانستان میں صحافیوں کی انخلا کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان میں موجود غیر ملکی صحافیوں کی انخلا کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، سیکرٹری اطلاعات و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی صحافی برادری کی سہولت کی خاطر وزارت اطلاعات خصوصی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں مکمل طور پرغیر جانب دار،  آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو افغانستان میں موجود صحافیوں کی انخلا کے حوالے سے وزارتِ اطلاعات کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر صحافیوں کی سہولت کے لئے وزارتِ اطلاعات میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

The post وزیر اعظم کا افغانستان میں صحافیوں کی انخلا کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email