ہمیں اپنے تمام شہیدوں پر فخر ہے جن کی لاذوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام شہیدوں پر فخر ہے جن کی لاذوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

انہوں نے کہا کہ راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دے کر بہادری اور وطن سے محبت کی لاذوال داستان بنا ڈالی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم کی طرف سلام پیش کیا۔

The post ہمیں اپنے تمام شہیدوں پر فخر ہے جن کی لاذوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے، وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email