راشد منہاس نے وطن پر جان نچھاور کر کے وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راشد منہاس نے وطن پر جان نچھاور کر کے وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ راشد منہاس شہید نے جواں عمری میں ہی وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے اپنے لہو سے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی روشن تاریخ رقم کی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

The post راشد منہاس نے وطن پر جان نچھاور کر کے وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ہے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email