ملک میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے ہیں، این سی اوسی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 51 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے 3239 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی ہے۔

The post ملک میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے ہیں، این سی اوسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email