جلوس پر حملہ پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی ہے، علامہ سبطین حیدر سبزواری

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدرعلامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ  بہاولنگر میں جلوس پر حملہ پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے بہاولنگر میں جلوس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ شہر میں عزاداری کے جلوس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، دہشت گردی کے حملے میں 3 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے جلوس کے گزرنے سے پہلے راستے کو کلیئر نہیں کیا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تضحیک آمیز رویہ رکھا گیا۔

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ عزاداری کو محدود کرنے کیلئے دہشت گردوں کو استعمال کیا گیا ہے، عزاداری جاری رہے گی، عزادار کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

The post جلوس پر حملہ پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی ہے، علامہ سبطین حیدر سبزواری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email