کترینہ کیف نے خفیہ منگنی کرلی ہے؟

بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ اور کوشل کی منگنی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا پر آج کل ایک بار پھر کترینہ کیف کا چرچا ہے مگر اس کی وجہ ان کی کوئی فلم نہیں بلکہ کترینہ کی اپنے بوائے فرینڈ وکی کوشل سے خفیہ منگنی کی افواہ ہے۔

تاہم مداحوں نے ان دونوں کےلیے مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگا دیئے ہیں۔۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کی ٹیم نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

کترینہ کیف کے ترجمان نے بتایا کہ’’روکے کی کوئی رسم نہیں ہوئی بلکہ کترینہ بہت جلد ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کےلیے روانہ ہورہی ہیں،‘‘

یاد رہے کہ کترینہ اور کوشل میں ڈیٹنگ کا سلسلہ ایک ٹاک شو میں دونوں کی ملاقات کے بعد شروع ہوا لیکن ان دونوں میں سے کسی ایک نے بھی اب تک اس مبینہ معاشقے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف میں معاشقے اور شادی کی افواہیں بھی کئی سال تک گردش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئیں۔

The post کترینہ کیف نے خفیہ منگنی کرلی ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email