آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یومِ عاشور پر سول آرمڈ فورسز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتظامیہ کی مدد کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی کنٹرول روم کے مطابق یومِ عاشور کے کم وبیش تمام جلوس اختتام پذیر ہوچکے ہیں اب ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال تسلی بخش رہی لیکن بہاولنگر میں ایک واقعہ پیش آیا، جس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجموعی امن و امان کےلئے پولیس، سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس کو امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے شاباشی دیتا ہوں۔

 

The post آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر داخلہ شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email