نعمان اعجاز کا عائشہ کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعے پر رد عمل

پاکستان کے معروف سنئیر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مینارِ پاکستان پر 14 اگست کو ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ ہونے والے بدسلوکی کے افسوس ناک واقعے پر رد عمل دیا ہے۔

اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر مینارِ پاکستان کے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس واقعے کا سننے کے بعد سے وہ بہت تکلیف میں ہیں اور انہیں بہت شرمندگی بھی محسوس ہو رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

اداکار نے قوم سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ایسے ہوتے ہیں پاکستانی، ایسے ہوتے ہیں مرد، ایسے ہوتے ہیں مسلمان۔

نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اُن کی وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ اس واقع میں ملوث سب کو پکڑیں اور کڑی سے کڑی سزائیں دیں، چارسو کا لشکر تھا ان کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے۔

اداکار کا اس واقعے میں ملوث مجرموں کو پاکستان کے لیے باعث بدنامی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ڈوب کے مرجائیں جنہوں نے ایسا کیا، شرم آنی چاہیے، آپ لوگ کہیں سے پاکستانی، مسلمان اور مرد کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کیا گیا۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا

وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کر کے ہدایت دی ہے کہ خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

گزشتہ رات گئے لاہور پولیس نے راوی روڈ، بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی ہیں اور 15 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے زیر حراست افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کو لوکیشن ٹریس کی جائے گی اور زیر حراست افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان سے میچ کیا جائے گا۔

بعد ازاں پولیس نے مزید 20 کے قریب مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی، تاہم پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی ویڈیو سے شناخت کرنے کی کوشش کی گئی

The post نعمان اعجاز کا عائشہ کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعے پر رد عمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email