آخر! ہم کب بیدار ہوں گے؟ شنیرا اکرم

 شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان واقعہ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے سوال کر لیا۔

سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے سوال کیا ہے کہ ’آخر! ہم کب بیدار ہوں گے؟ اور کب یہ سب ٹھیک کریں گے؟

شنیرا اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آپ سب نے مینارِ پاکستان واقعہ کی فوٹیج دیکھی ہے، کیا اب ہم سب بیدار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کیا ہر کوئی دیکھتا ہے کہ ہم سب کیا کر رہے ہیں؟ کیا ہم اب سُنے جا رہے ہیں؟

وسیم اکرم کی اہلیہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، جو ہورہا ہے وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، یہ عمل کرنے کا وقت ہے۔

شنیرا کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتے ہوئے حکمرانوں سے درندوں کو سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے

The post آخر! ہم کب بیدار ہوں گے؟ شنیرا اکرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email