دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے ، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گرد  فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہاولنگر میں عزاداران پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فی الفور علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر بہاولنگر میں غمِ حسینؓ منانے والوں پر حملہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سخت سیکورٹی میں بہاولنگر کے مرکزی جلوسِ عزا میں دہشت گردی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

The post دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے ، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email