حضرت امام حسینؓ نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا،فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمان نواسہ رسولﷺ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں کو قیامت تک کیلئے زندہ کر دیا ، نواسہ رسولﷺ نے کردار وعمل سے حق کی آواز بلند کرنا اور مظلوموں کو ظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ واقعہ کربلا، حق و باطل اور سچ و جھوٹ کے درمیان ہونے والی وہ عظیم جنگ تھی، جس نے آج تک اپنا اثر نہیں کھویا ، اسی عظیم قربانی کی بدولت آج اسلام زندہ اور پرچم اسلام سربلند ہے ، معاشرے میں ایثار، اخوت، برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ شہدائے کربلا کا سفر، جرأت اور قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو حوصلہ اور ولولہ عطا کرتی رہیں گی ، یوم عاشور پر ہمیں حقیقی معنوں میں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے۔

The post حضرت امام حسینؓ نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا،فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email